ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویمنس ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو 9 رنز سے شکست،انگلینڈ چمپئین

ویمنس ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو 9 رنز سے شکست،انگلینڈ چمپئین

Tue, 25 Jul 2017 16:34:29    S.O. News Service

لندن،24؍جولائی (ایس او نیوز)ہندوستان کو آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ فائنل میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست ہوئی ۔ ہندوستانی ٹیم کامیابی کے قریب پہونچ چکی تھی اور 229 کے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا اور 48.4 اوورس میں 219 پر ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔ آخری 7 وکٹس صرف 6.5 اوورس میں گرے اور 28 رنز ہی بن پائے حالانکہ ایک مرحلہ پر ہندوستان کی ٹیم 191/3 پر تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ کیا ۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ آج ویمنس کرکٹر س نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور انہیں ٹیم پرفخر ہے ۔


Share: